اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں مجھے یا ملک کی کسی بھی شوگر ملز مالکان کو حکومتی ٹیکس میں اضافے سے فائدہ نہیں ہوگا،یہ تمام ٹیکس حکومت کو جائیگا۔منگل کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ کچھ لوگ چینی کی قیمتوں کے اضافے
کے حوالے سے غلط فہمی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی آمدن کسی نجی شعبے کو نہیں بلکہ حکومت کو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس حکومت میں کوئی عہدہ نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان نے انہیں زراعت ایمرجنسی پروگرام کی ذمہ داری دی ہے اور اس ضمن میں کابینہ کو بھی بریفنگ دی ہے۔