کراچی (این این آئی)احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس،عدالت نے ملزم شعیب وارثی کو حج پر جانے کی اجازت دے دی۔شعیب وارثی نے 29 جولائی سے 27 اگست تک حج پر جانے کی درخواست دی تھی،عدالت نے ملزم
ذوہیر صدیقی کو ایک ماہ کے لئے ساوتھ افریقہ جانے کی اجازت دی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بچوں سے ملنے کے لئے ساوتھ افریقہ جانے کی اجازات دی جائے،ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کرنے کی مہلت طلب کرلی گئی،عدالت نے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔