ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑا بریک تھرو، پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے پر اتفاق کرلیا

datetime 2  جولائی  2019 |

ماسکو (این این آئی) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کوماسکو میں اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین ولودین وائیا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تجارت اور

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری کے فروغ د کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے جن سے روس کے سرمایہ کارمستفید ہوسکتے ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماو ¿ں نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین نے مشترکہ اعلیٰ سطحی کمیشن کو تشکیل دینے کے حوالے سے دی گئی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے اس کو حتمی شکل دینے کے لیے دوطرفہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ خطے اور عالمی امن کے فروغ،سماجی و معاشی اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے پارلیمانی کانفرنسز کے باقائدگی سے انعقاد کی تجویز دی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے روس کے تعاون سے قائم کی جانے والی سٹیل مل ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تجارت، سرمایہ کاری، فضائی سیکورٹی، دفاع، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں ممالک میں

تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین خطے کے درپیش مسائل جن میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ، انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور سماجی و اقتصادی شعبوں کی ترقی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجاری حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جو 314 ملین ڈالر ہے اس میں مزید اضافہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور روس کی

سٹیٹ ڈوما کے مابین خوشگوار قریبی تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں جو مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سٹیٹ ڈوما کو ”پارلیمانی نظام کی ترقی“پر کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی۔چیئر مین اسٹیٹ ڈومانے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی و

پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ پارلیمانی فورم جو دونوں ممالک کے ان ارکین پارلیمنٹ پر مشتمل جو اقتصادی،تجارتی،زرعی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔چیئر مین اسٹیٹ ڈوما نے پاکستان اور روس کے مابین تجارت جو دونوں ممالک میں پائے جانے والے امکانات سے مطابقت رکھتی ہیں کو فروغ دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…