جہانیاں (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ جولائی سیاسی ودیگر اہم قومی واقعات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔5جولائی 1977ء کو ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت بدطرف کرکے ذوالفقار علی بھٹو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 18جولائی 1993ء کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد معین قریشی کونگران وزیر اعظم مقرر کیا گیا
جبکہ 28جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کونااہل قرار دے دیا اور انہیں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ہیرو برہان وانی 8جولائی2016ء کو شہید کر دیے گئے جبکہ ملک کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کا انتقال بھی اسی سال اسی دن یعنی8جولائی2016ء کو ہوا۔26جولائی1999ء کو کارگل جنگ کا خاتمہ ہوا جبکہ لال مسجد اسلام آباد کا واقعہ بھی ماہ جولائی میں پیش آیا دس جولائی2007ء کو لال مسجد آپریشن میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں ہی نجی فضائی کمپنی کاائیر بلیو کا جہاز 28جولائی 2010ء کو گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملہ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ملک کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی دس جولائی 2006ء کو وفات پا گئے جبکہ بغاوت کیس میں پابند سلاسل مخدوم جاوید ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی 27جولائی 2007ء کو ملی۔سابق وزیر اعظم بھٹو اور آنجہانی اندرا گاندھی کے مابین مشہور زمانہ شملہ معاہدہ 1972ء ماہ جولائی کی2تاریخ کوہوا جس میں نوے ہزار پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی وفات1967ء کو ماہ جولائی میں ہوئی۔میجر طفیل شہید (نشان حیدر) کی ولادت۔کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور کیپٹن سرور (نشان حیدر) کی شہادت ماہ جولائی میں،
جبکہ معروف پاکستانی لوگ گلوکار عالم لوہار،معروف شاعر ساغر صدیقی،الن فقیر،،ٹی وی اداکار حسام قاضی،معروف مزاحیہ اداکار البیلا،معروف ادیب قدرت اللہ شہاب،کی وفات بھی ماہ جولائی میں ہوئی۔یکم جولائی 1948ء کو کراچی میں اسٹیٹ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یکم جولائی1980ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو ضلع کا درجہ دیا گیا جبکہ کراچی کو صوبہ سندھ میں شامل کر دیا گیا۔یکم جولائی1973ء کوپاکستان میں شناختی کارڈ کا اجراء ہوا۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی1653ء کو خطوط کی ترسیل کیلئے دنیا میں پہلا لیٹر بکس پیرس میں نصب کیا گیا۔یکم جولائی1847ء کو امریکہ میں ڈاک کا پہلا ٹکٹ جاری کیا گیا۔یکم جولائی1970ء کو ون یونٹ کا خاتمہ کرکے صوبہ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔یکم جولائی1961ء کوکراچی کوصوبہ مغربی پاکستان میں ضم کر دیا گیا۔یکم جولائی 1961ء لندن کی شہزادی لیڈی ڈیانا کا یوم پیدائش ہے۔یکم جولائی1852ء کوپاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈاک کے نظام کا آغاز ہوا جبکہ یکم جولائی1879ء کوبرصغیر میں پہلا پوسٹ کارڈ جاری ہوا۔یکم جولائی کو جنرل یحییٰ نے ون یونٹ کا خاتمہ کر دیا۔یکم جولائی1997ء کو ہانگ کانگ دوبارہ چین کا حصہ بنا دیا گیا۔یکم جولائی1966ء کو ٹیلی ویژن کی رنگین نشریات کا آغاز ہوا۔