جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

 گرمیوں کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے،بعض  نجی اسکولوں نے مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات اختتام پذیر ہوگئی ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں البتہ چند نجی اسکولوں نے حسب معمول من مانی کرتے ہوئے مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو ماہ کی موج مستیوں اور کھیل کود کے بعد پیر کی صبح ہنستے مسکراتے پھول سے بچے تعلیمی اداروں میں پہنچے تو اپنے ہمجولیوں سے مل کر بہت خوش و مسرور دکھائی دیئے لیکن چند کے چہروں پر افسردگی بھی نمایاں تھی کیونکہ وہ ابھی بھی تعطیلات منانے کے موڈ میں تھے۔

دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد جب والدین اپنے بچوں کو لے کر صدر میں واقع معروف تعلیمی ادارے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال پر جہاں والدین جھنجھلاہٹ کا شکار دکھائی دیئے تو وہیں بچوں کے چہرے پر افسردگی نظر آئی کیونکہ انہوں نے اسکول کھلنے اور ہم جماعتوں سے ملنے کی بڑی بھرپور تیاریاں کی ہوئی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔حکومت سندھ نے اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا تھا جس کی وجہ سے جون جولائی میں ہونے والی تعطیلات مئی جون میں دی گئی تھیں۔اسکولوں میں پہلے دن طلبا و طالبات کی حاضری نسبتا کم رہی اور بچے زیادہ تر اپنے ہم جماعتوں کو تعطیلات میں گزارے دنوں کی روداد سنانے اور سننے میں مصروف رہے البتہ ذہنی اعتبار سے خود کو تیار بھی کررہے ہیں کہ اب چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور پڑھائی شروع ہوگئی ہے تو وہ پورے ذوق و شوق اور لگن سے اپنا نیا تعلیمی سفر شروع کریں گے۔خیرپور سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے اور پڑھائی کا عمل شروع ہوگیا ہے تاہم پہلے روز بچوں کی حاضری کا تناسب کم رہا،واضع رہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث تعلیمی اداروں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کرکے رواں سال تعطیلات مئی تا جون دوماہ کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…