لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالفت تحریک سے پہلے کارکنوں کو منظم اور متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا، قیادت نے صوبائی تنظیموں سے جولائی اور اگست میں کنونشنز کے انعقاد کے شیڈول مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کر کے اس کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے پارٹی کنونشنز
کے ذریعے کارکنوں کو منظم اور متحرک کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس تناظر میں جولائی اوراگست میں صوبائی تنظیموں سے کنونشز کا شیڈول مانگ لیا ہے جسے مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ کنونشنز سے مریم نواز سمیت دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے مطابق جولائی اوراگست میں پارٹی کنونشنزہوں گے۔