بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.49روپے نہیں بلکہ کتنا اضافہ کیا گیا؟ وزارت توانائی نے بڑی خوشخبری سنا دی

1  جولائی  2019

لاہور( این این آئی)وزارت توانائی نے وضاحت کی ہے کہ 300 یونٹس استعمال کرنیوالے گھریلو، 94% کمرشل اورزیرو ریٹیڈ(برآمدی)صنعتی بجلی کے صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پاورڈویژن کے ترجمان نے نیپرا کی جانب سے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کے تعین پر وضاحت دیتے ہوئے ایک بیان میں کہاہے

کہ نیپرا کی طرف سے 1.49روپے فی یونٹ تمام صارفین کیلئے اضافے کی منظوری کے باوجود 300یونٹس استعمال کرنیوالے گھریلو، 94فیصد کمرشل اور زیرو ریٹیڈ صنعتی صارفین کیلئے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام کو ان قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کی گئیں۔ان کوششوں کیوجہ سے کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔وزارت توانائی کے مطابق 300یونٹس استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین جوکل صارفین کا 75فیصد ہیں ان کیلئے موجودہ بجٹ میں 54ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی تاکہ انکی بجلی کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔اسی طرح 300یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بھی حکومت نے نیپرا کی طرف سے متعین کردہ اضافہ یعنی 1.49روپے کی بجائے آدھی قیمت یعنی صرف 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔کمرشل صارفین جن کا لوڈ5کلوواٹ تک ہے اور جو کل کمرشل صارفین کا 94فیصد ہیں کیلئے بھی موجودہ بجلی کی قیمت برقرار رہے گی اور کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔وزارت توانائی کے مطابق زیرو ریٹیڈ (برآمدی)صنعتی صارفین کیلئے موجودہ 7.5 سنٹ فی یونٹ ریٹ برقرار رہے گا۔زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے نیپراکے مقرر کردہ فی یونٹ کی قیمت سے تقریباً 50فیصد کم فی یونٹ ریٹ پربجلی فراہم کی جائے گی تاکہ زرعی صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…