پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کے ٹکڑے ٹکڑے،جہانگیر ترین کا جادو پھر چل گیا کتنے ارکان اسمبلی عمران خان سے ملنے والے ہیں؟ن لیگ میں ہلچل

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں جہانگیرترین 15 سے 20 لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی ملاقات عمران خان سے کروائیں گئے۔ان کے مطابق ن لیگ میں دو بیانیے چل رہے ہیں ایک طرف مریم نواز کا تو دوسری طرف شہباز شریف کا۔

میری اطلاعات کے مطابق جب بجٹ پاس کروانا تھا تو تحریک انصاف کے اپنے پندرہ بیس ایم این اے بھی پارٹی سے سخت نالاں تھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف اور اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔لہٰذا ن لیگ کے رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات میں کچھ لوگوں نے سخت محنت کی ہے جس میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین ادا کر رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں جہانگیرترین 15 سے 20 لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی ملاقات عمران خان سے کروائیںگے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونےوالوں کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، کسی بھی صورت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دوں گا، کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش تو حلقے کے عوام اس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…