اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے مبینہ ملاقات،مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمود الحق نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمود الحق نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے ٹی وی چینلز اور اخبار ات پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اورمن گھرت ہے۔ اتوار کو مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی محمود الحق نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہاکہ

میرے حوالے سے ٹی وی چینلز اور اخبار ات پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اورمن گھرت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا تعلق مسلم لیگ نواز ہے، پارٹی کے ساتھ ہوں،سیاست اپنی جگہ پارٹی کے ساتھ چلتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں پارٹی قیادت نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتاہوں اور ان کی پولیسوں پر بھی اتفاق کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے مجھ پر احسان کیا مجھے حالیہ الیکشن میں ٹکٹ دیا میں شیر کے نشان اور حلقے کولوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوا ہوں، انہوں نے کہاکہ میں واضح کرتاہوں کہ پارٹی کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی میں احسان فرمائشی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ میرا یقین ہے اس معاشی بحران سے صرف مسلم لیگ نواز ہی نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹی خبروں پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں،پارٹی کے ساتھ وفادار ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے قرضہ پچھلی حکومتوں کا سود ادا کرنے کے لیے لیا۔یہ بجٹ پاکستان کا مشکل ترین بجٹ ہے۔ٹیکسلا اور واہ میں ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…