ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب اور وفاق کے بعد جوڑ توڑ کا کھیل سندھ بھی پہنچ گیا،وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سندھ میں بھی فارورڈ بلاک کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا،ہر بار زلت ورسوائی اپوزیشن کا مقدر بنی،کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا، اتوار کو وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے بہت شور مچایا،رمضان کے بعد لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن ہوگا،پہلے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا کہا گیا،پھر کہا گیا بجٹ کے بعد

سرپرائز دیں گے مگر بجٹ واضح اکثریت سے پاس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہر بار زلت ورسوائی اپوزیشن کا مقدر بنی،عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے لئے سڑکوں پر نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بلیک میل کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا کہ کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا،اپوزیشن وہ پھول ہے جو بن کھلے مرجھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اور نیشنل اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنے جارہا ہے،اچھے لوگ ہر پارٹی میں موجود ہیں وہ آگے آئیں اور چوروں کا احتساب کریں۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا۔ غلام سرور خان نے کہاکہ تین تین بار باریاں لگانے والے سارا ملبہ تحریک انصاف کی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی باتیں بھی چند دنوں میں ختم ہوجائیں گے۔نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس ہم نے تو نہیں بنایا۔آصف زرداری فریال تالپور اور ہمارے دو وزراء سمیت تمام کیسز ہمارے دور کے نہیں۔احتساب کا عمل بلاتفریق ہورہا ہے جس تمام جماعتوں کے لوگ شامل ہیں۔غیر ملکی افراد نے تسلیم کیا کے پاکستان میں ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوجیوں کے خلاف بھی احتساب ہورہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میریٹ پر ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان کے حلقے کے عوام نے آرام کروایا۔جس کو گھر میں سلام نہ کیا جاتا ہو ایک سیٹ والا کیسے وزیر اعلی پنجاب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…