اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد حکومت اور اتحادیوں کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف ممکنہ تحریک سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔پی ٹی آئی اور اتحادی ارکانکا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر بڑا سیاسی اجتماح ہواجس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شامل تھے،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹرزکی بڑی تعداد صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر موجود تھی جن میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی،وزیر دفاعی پیداوار
زبیدہ جلال بھی چیئرمین سینیٹ شامل تھے،وصادق سنجرانی سے ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان کے صوبائی وزراء بھی موجودتھے۔تحریک انصاف، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی،تمام ارکان نے صادق سنجرانی سے یک جہتی کااظہار،ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا، حکومتی ارکان کے مطابق اپوزیشن کو شوق ہے تو تحریک لاکر دیکھ لے، تحریک عدم اعتماد پہلے ہی دم توڑ جائے گی۔