جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

میری قیادت میں 15 ایم پی اے اور پانچ لیگی ایم این اے وزیراعظم سے ملے،ن لیگ کے رہنما اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری کھل کربول پڑے

datetime 30  جون‬‮  2019 |

اسلامآباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ہے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے نواز لیگ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ان کے لیڈر ہیں، مشکل وقت میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ ادھر مسلم لیگ ن کے تین ارکان

پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، ملک قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔ اشرف انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ نواز لیگ میں ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بڑے بھائی یونس انصاری کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس انصاری ن لیگ میں نہیں تھے، انہوں نے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ایم پی اے عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ وہ نواز لیگ میں خوش ہیں، پھر وزیراعظم سے کیوں ملیں گے؟رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت افواہیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین چار نام سامنے ا?ئے ہیں، ہم ان ضمیر فروشوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ادھر یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میری قیادت میں 15 ایم پی اے اور پانچ لیگی ایم این اے وزیراعظم سے ملے تاہم میرے بڑے بھائی اشرف انصاری وزیراعظم سے ملاقات میں شریک نہیں تھے۔ یونس انصاری نے دعویٰ کیا کہ فاورڈ بلاک کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر ہوگا، ابھی تمام حکمت عملی نہیں بتا سکتے۔ مسلم لیگ ن کے بڑی تعداد میں ارکان رابطے میں ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کی خام خیالی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہوگی۔ مسلم لیگ ن میں صرف نواز شریف کا بیانیہ ہے، عوام لوٹوں کو پسند نہیں کرتے، پارٹیاں چھوڑنے والوں کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…