جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکا صوبہ بھر میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کاحکم

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کاحکم دیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ آبپاشی کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں -وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نہری پانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیاہے

اور اب تک پانی چوری کے 2995 واقعات پر کارروائی کی گئی ہے اورپانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف 1188 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 381افرادکو پانی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے-وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ نہری پانی چوری کرنا قابل سزا جرم ہے لہذا نہری پانی کی چوری روکنے کے لئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں اورپانی چوری کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں -انہوں نے کہاکہ پانی چوری میں ملوث افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر انتظامیہ اور پولیس حکام پانی چوری روکنے کی مہم کو موثر انداز سے آگے بڑھائیں اورتحصیل کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے اورپانی چوری کے خلاف اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار نہروں کے آخر تک پانی کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے اور ہر کاشتکار کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہری پانی کی چوری روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے-

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…