جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بجٹ پاس کروانے کیلئے بی این پی مینگل کے تمام مطالبات،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کا بجٹ پاس کرا لیں گے،بی این پی مینگل کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں،لاپتہ افراد کیلئے کمیشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں،نیب نے کہا ہے ججز کی کمی کی وجہ سے کرپشن کے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، 40سے 50ججز دیں 500سے 600ارب سالانہ قومی خزانے میں آئیں گے ، عمران خان ایمنسٹی سکیم کیلئے تیسر تقریر بھی کریں گے، مریم نواز اور

بلاول کو بھی تنبیہ کرتا ہوں کہ آپ کو بھی حساب دینا ہوگا،مریم نواز کو یوتھ لون پروگرام میں خرد برد کا حساب دینا ہوگا،بنی گالہ کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کیلئے پی ٹی آئی نے اخراجات کئے، وزیر اعظم کے گھر کے باہر سڑک کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری تھی لیکن 30لاکھ روپے وزیر اعظم نے خود خرچ کئے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکہ میں قیام کے دوران سفیر کی رہائشگاہ پر ٹھہریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید صمصام بخاری اور جنرل اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ نئے سیکرٹریٹ کینال ویو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نعیم الحق نے کہا کہ10ماہ سے ہماری حکومت شدید معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،گزشتہ حکومتوں میں لئیگئے 24 ہزار ارب کے قرضوں میں 3 سے 4 ہزار ارب کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں اور یقینی طو رپر یہ خرد برد کر لئے گئے ہیں،ان کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کے لئے نیب کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اختیاراتی کمیشن بنا دیا گیا ہے،عوام کی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے کرتوت عوام کے سامنے آئیں گے۔ نواز اور زرداری کے مقدمات ان کے اپنے بنائے ہوئے ہیں ان کو اب حساب دینا پڑے گا۔ بلاول اور مریم کو تنبیہ ہے کہ انہیں بھی حساب دینا ہو گا،مریم یوتھ لون پروگرام کی سربراہ تھیں وہاں بھی خرد برد ہوئی ہے۔

کمیشن بنانے کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں کوئی حکمران عوام کی دولت نہ لوٹ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا فلاحی بجٹ پیش کیا ہے،50 لاکھ گھروں کا تعمیر کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے،آئندہ سال سے غریبوں کو آسان اقساط پر ان گھروں کی فراہمی ممکن بنا دیں گے،آئندہ 5 سال تک 50 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی فراہمی ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا ء بھی شروع کر دیا ہوا ہے جس سے کسی بھی غریب شخص کو

سالانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے سے مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،5 سالوں میں 47 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں احساس پروگرام کے تحت بیواؤں، طلبہ اور نوجوانوں کے لئے 152 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اسی پروگرام کے تحت خاندانوں کو مویشیوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے تاکہ ان کی غذائی ضروریات پوری ہوں اور انہیں معاشی مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست میں حکومت کے وسائل ان لوگوں کیلئے

استعمال کئے جاتے ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہوتے،زندگی کے ہر شعبے میں انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ہر ادارے کا دیوالیہ نکل چکا ہے، معیشت اس قدر کمزور ہو چکی ہے کہ 4000 ہزار ارب کی کمائی کے بدلے ساڑھے 6 ہزار کے اخراجات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم ہاؤس کا خرچ 52 کروڑ سے کم کر کے 35 کروڑ کر دیا ہے،عمران خان نے بنی گالہ میں سڑک کی تعمیر کیلئے 30لالکھ روپے اپنی ذاتی جیب سے ادا کئے،

سکیورٹی کیلئے انتظامات جماعت نے کئے ہیں،بنی گالہ میں سرکاری اجلاسوں پر ہونے والے اخراجات بھی پارٹی ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جائیں گے تو انتہائی مختصر وفد کے ہمراہ جائیں گے اور وہاں پر پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ پر قیام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے کہا ہے کہ ججوں کی کمی ہے یہ کمی پوری کر دی جائے تو ہر سال 500 سے 600 ارب حکومتی خزانے میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

اگلے ہفتے قطر کے سربراہ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لے کر پاکستان آ رہے ہیں،معیشت صحیح ڈگر پر چل پڑی ہے،چند سالوں میں پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس بنانے کا فیصلہ اپوزیشن کے کہنے پر کیاگیا،اپوزیشن نے وزیراعظم کو تقریر نہیں کرنے دی، بلاول نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے،لیکن ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے، بجٹ 29 جون تک پاس ہو جائے گا،میں انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ جمہوریت کو خطرے سے

بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں اور اسمبلی کو چلنے دیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں،لاپتہ افراد کا کمیشن بنانے پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں،مجھے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہی ہیں،ہماری حکومت میں ممکن نہیں کہ ووٹ خریدے جائیں،مینگل صاحب کے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 60 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سمیت کسی سے کوئی اختلافات نہیں اور پنجاب کا بجٹ بھی آسانی سے پاس ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن کی قیادت کو ہمارے عام کارکنوں نے شکست دی،اپوزیشن والے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں تو کوئی اعتراض نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…