اسلام آباد (این این آئی)ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، حکومت کو بڑی کامیابی حاصل، برطانیہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کی دستاویزات پر دستخط کردیئے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے لوگوں کو واپس لانے کیلئے ایم او یو سائن ہو چکے ہیں، اسحاق ڈار کو بھی واپس لایاجائیگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک اثاثوں کے لئے بھی قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ اسحٰق ڈار نے سب سے زیادہ قرض لیا ان سے متعلق
کیس فیصلہ کریں گے۔ شہزاد اکبر نے جواب دیاکہ بیرون ملک سے لوگوں کو واپس لانے کے لئے ایم او یو سائن ہو چکے ہیں، اسحٰق ڈار کو بھی واپس لایا جائیگا۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ ان کی واپسی کے لئے بھی بات چل رہی ہے، اسحٰق ڈار کے وہاں کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کی دستاویزات پر دستخط کر دیے، انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا جانے کی تصدیق کی اورسابق وزیر خزانہ کی جلد گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا۔