اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف عالم دین وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھل کربول پڑے، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین نے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے نوٹس کیا ہے کہ اس شخص کی کوئی تقریر اسلام کے حوالے کے بغیر نہیں ہوتی۔ گستاخی بہت بڑی چیز ہے۔ فتووں اور فرقہ بندیوں نے اسلام کو دنیا بھر میں مظلوم مذہب بنارکھا ہے۔ پاکستان میں کفر اور گستاخی کے فتوے تھوک کے حساب سے فروخت ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس شخص کی کوئی تقریر اسلام کے حوالے کے بغیر
نہیں ہوتی یہ پہلا حکمران ہے، ہم نے گزشتہ ستر سال میں بھی حکمران دیکھے، کسی نے اسلام کو اتنا اپنے نصب العین اپنے دستور کا حصہ نہیں بنایا، انہوں نے کہا کہ اسلام کو جتنا نقصان پہنچا ہے وہ دو چیزوں سے پہنچا ہے، ایک سیاسی علماء اور دوسری فرقہ بندی، اسی وجہ سے اسلام اس وقت دنیا میں سب سے مظلوم ہے،انہوں نے کہا کہ تاریخ اُٹھاکر دیکھیں پاکستان میں کفر کے فتوے تھوک کے حساب سے فروخت ہوئے ہیں، یہ فتوے ہی اسلام کو کمزور کرتے ہیں،اگر کوئی مجھے کہہ دے کہ یہ گستاخ ہے تو میں کل اس راستے سے نہیں گزروں گا۔