اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

احمق دوست سے عقلمند دشمن بہتر۔۔۔! دوست نے مذاق مذاق میں اپنے دوست کو ہی سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار ڈالا،لوگ بچانے کے بجائے موبائلز پر ویڈیو بناتے رہے،افسوسناک واقعہ

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد پورشرقیہ (نیوزڈیسک)افسوسناک واقعہ، تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں مذاق مذاق میں دوست نے اپنے دوست کی ہی جان لے لی، کہتے ہیں کہ احمق دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے، اور یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی، احمد پور شرقیہ میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دوست نے اپنے دوست کو زبردستی سوئمنگ پول میں کھینچ لیا، اسے تیرنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے اس نے ڈبکیاں لگانا شروع کردیں جس پر اس کا دوست ہنستا رہا اور اسے ڈوبتے دیکھتا رہا اور

تو اور سوئمنگ پول پر موجود دیگر لوگوں نے بھی اس کی مدد کرکے اسے نکالنے کے بجائے موبائلز پر ویڈیوز بنانا شروع کردیں، نوجوان بالاخر ڈبکیاں لگاتے لگاتے جان کی بازی ہارگیا۔ واقعہ پر شہریوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کو حادثہ نہیں بلکہ قتل قرار دیا ہے اور واقعے میں ملوث نوجوان جس نے دوست کو زبردستی سوئمنگ پول میں کھینچا اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور دیگر افراد جو موقع پر موجود تھے ان کو بھی قصور وار ٹھہرایا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…