جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیلئے کتنے ملین کی منی لانڈرنگ کی؟فرنٹ مین مشتاق چینی نے اعتراف کرلیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی تو شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں لیکن مشتاق چینی کے علاوہ7اور لوگ بھی ہیں جو عدالت میں پیش ہوکر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ یہ افراد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور کہیں گے کہ ہم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ان لوگوں کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی۔

دوسری جانب مشتاق چینی کے شہباز شریف فیملی کے خلاف حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی،جج سے رہائی کیلئے اپیل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ 2005 سے کاروبار کر رہا ہوں، سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے، ایک معاہدہ میرے، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔ مشتاق چینی نے بیان میں کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاونٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا، اس سے بھی تعلق بن گیا، 2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا،

میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاونٹ میں آتی رہی. سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے مزید کہا مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاونٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی، میرے اکاونٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی، جس سے کوئی تعلق نہیں،

سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی، کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاونٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کے کمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مشتاق چینی طبیعت بھی خراب ہوگئی اور عدالت سے رہائی کیلئے اپیل کرتے رہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…