منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب کی متنازعہ ویڈیو لیک کرنیوالی طیبہ گل احتساب عدالت پیش، وہ عدالت کیوں پیش ہوئی اورجج نے کیا حکم سنایا؟جانئے

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب کی متنازعہ ویڈیو سامنے لانے والی خاتون طیبہ گل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ، شوہر فاروق نول کو بھی اس مقدمے میں جیل سے عدالت لایا گیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نےکیس کی سماعت کرتے ہوئے اگلے ہفتےملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر ملزمہ طیبہ گل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں آج ہی فراہم کیں جائیں۔جج نے کہا کہ پہلے یہ دیکھ لیں کہ ریفرنس کی کاپیاں مکمل ہیں یا نہیں پھر

آپ کو فراہم کردیں گے تاہم طیبہ نے اصرار کیا کہ شوہر کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنا ہے لہذا آج ہی کاپیاں فراہم کیں جائیں۔عدالت نے طیبہ گل کے اصرار پر آج ہی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے طیبہ کے شوہر فاروق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے دونوں میاں بیوی پر شہریوں کو لوٹنے کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…