اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی، معروف کالم نگار و تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے گلوکار علی ظفر کی سفارش پر ان کی والدہ کو بڑے عہدے سے نواز دیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرکنول کی بطور وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش سے ہوئی،
گلوکار علی ظفر نے چار مئی کو شاہی قلعے میں ایک تقریب میں اپنی والدہ کے لیے سفارش کی، ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ اس کی وضاحت کریں۔ انہوں نے بڑی خبر دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر کنول امین کو ہوم اکنامکس کالج و یونیورسٹی کی وائس چانسلر لگادیا گیا ہے،کنول امین گلوکار علی ظفر کی والدہ ہیں، ہارون الرشید نے کہاکہ علی ظفر شاہی قلعے میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سے ملے اور اپنی والدہ کو وائس چانسلر لگانے کی درخواست کی، معروف صحافی نے کہا کہ کنول امین کے مقابلے میں ایک اور خاتون سمعیہ کلثوم جو اس کالج کی پرنسپل رہ چکی ہیں، ڈگری بھی اسی مضمون کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی کو وزیراعلیٰ ہاؤس نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا لیکن اس تقریب میں وزیراعلیٰ اور گورنر دونوں ہی موجود تھے یہاں وزیراعظم سے سفارش کروائی گئی، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر اساتذہ اور طلبہ میں بڑی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے گلوکار علی ظفر کی سفارش پر ان کی والدہ کو بڑے عہدے سے نواز دیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرکنول کی بطور وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش سے ہوئی، گلوکار علی ظفر نے چار مئی کو شاہی قلعے میں ایک تقریب میں اپنی والدہ کے لیے سفارش کی، ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ اس کی وضاحت کریں۔