جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

سمیع ابراہیم کو تھپڑ،حکومتی عہدیدار کو ’را‘ یا یہودیوں کا ایجنٹ کہنا بھی اخلاقی اور صحافتی اقدار کے منافی ہے،فواد چودھری ڈٹ گئے، دوٹوک اعلان

datetime 15  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ تنازعہ 2 اداروں کے بجائے 2 افراد میں تصور کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے مابین پیش آنے والے واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہیے، ایک شخص نے

دوسرے شخص کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو متاثر ہونے والے شخص نے اس کا ردعمل دیا۔فواد چوہدری کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی محب وطن پاکستانی اور حکومتی عہدیدار کو ’را‘ یا یہودیوں کا ایجنٹ کہنا اخلاقی اور صحافتی اقدار کے منافی ہے،فواد چوہدری کے اس اقدام کیخلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ سمیع ابراہیم سے بھی پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے ایک محب وطن پاکستانی کی عزت نفس جو کہ ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے کو کیوں پامال کیا؟واضح رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے شدید لفظی جنگ جاری تھی، خاص طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف انتہائی نازیبا باتیں کی جارہی تھیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر کو شادی کی تقریب میں سب کے سامنے تھپڑ مار دیا۔ نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش کے الزامات عائد کئے تھے جس پر وفاقی وزیر نے پیمرا کو درخواست دی اور اینکر پرسن کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔اینکر پرسن نے فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عمران خان کو ہٹانیکی سازش میں مبینہ طور پر شریک ہیں اور پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری کا جواب میں کہنا تھا کہ متعلقہ اینکر پرسن اپنے چینل کے لیے مراعات چاہتے تھے جس سے انکار کرنے پر وہ بھڑک اٹھے اور اب الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لڑائی کافی تندوتیز جملوں پر پہنچی تھی اور ایک دوسرے پر الزامات کے ساتھ ساتھ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے لیکن اب سوشل میڈیا کی لڑائی نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے درمیان گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر کو شادی کی تقریب میں سب کے سامنے تھپڑ رسید کیا۔فواد چوہدری کے مطابق کل ایک ذاتی مسئلہ تھا جو کہ 4 سے 5 ماہ سے چل رہا تھا، اس معاملے پر کیس بھی دائر ہیں، ہر انسان کی چھوٹی موٹی لڑائی ہو جاتی ہے۔نجی ٹی کے اینکر پرسن نے پولیس کو واقعے سے متعلق درخواست دی ہے جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…