محکمہ موسمیات نے تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی

12  جون‬‮  2019

کراچی(این این آئی) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کر کے کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے،کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان وایو کراچی کے

جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان جس کے پیش نظر ٹھٹہ، بدین، اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل یا معمول سے انتہائی کم رفتار پر چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔دوسری جانب ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع بدین میں الرٹ جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر حفیظ سیال کا کہن اہے کہ سرکاری محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور برساتی نالوں کی ہنگامی صفائی کی بھی ہدایات کردی گئی ہیں۔  بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کر کے کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے،کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…