بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

بجٹ کون پیش کرے گا؟ قومی بجٹ پیش کرنے سے متعلق  حفیظ شیخ  کے حلف نہ اٹھانے  سے نئے بحران نے جنم لے لیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(  آن لائن) قومی بجٹ پیش کرنے کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مالیاتی امور کے معاون خصوصی حفیظ شیخ کے حلف نہ اٹھانے سے ایک نئے بحران  نے جنم لے لیا ہے۔ بجٹ پیش  کرنے سے پہلے یا تو وہ  حلف اٹھائیں گے یا پھر کوئی  دوسرا رکن قومی اسمبلی بجٹ پیش کرے گا وزارت خزانہ نے وزارت قانون انصاف سے رائے بھی طلب کر لی ہے

باخبر زرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں اس وقت اس بات پر شدت سے غور کیا جا رہا ہے کہ مالیاتی امور کے معاون خصوصی حفیظ شیخ بجٹ پیش کر سکتے ہیں کہ نہیں کیونکہ آئین کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ وفاقی وزیر رکن پارلیمنٹ  ہو اور بجٹ پیش کرنے سے کم از کم چھ گھنٹے پہلے اس نے وزراء کا حلف بھی اٹھایا ہو کیونکہ  حفیظ شیخ نہ ہی اس وقت سینیٹر ہیں اور نہ ہی رکن  قومی اسمبلی اس لئے وزیرعظم نے اپنے  صوابدیدی  اختیار کے تحت اس کی تقرری کی تھی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  باضابطہ  طور پر وزارت قانون و انصاف  سے سے رائے بھی طلب کر لی ہے  دریں  اثناء وزیر قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ وزیر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رکھا ہو اور جو وزیر  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لے اس کے لئے ایک مخصوص مدت کے اندر رکن  پارلیمنٹ ہونا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس وقت صورتحال پچیدہ ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حکومت منگل کے صبح حفیظ شیخ سے بطور وفاقی وزیر حلف لے  لے اور بعد ازاں انہیں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر سینیٹر منتخب کروا لیا جائے اور اگر معاملہ اس طرح حل نہ ہوا تو عین ممکن ہے خزانہ امورکے وزیر مملکت حماد اظہر آج کا بجٹ پیش کریں واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابق دور حکومت میں بھی مفتاح اسماعیل کو چھ گھنٹے پہلے وزیر خزانہ کا حلف اٹھوایا گیا تھا اور انہوں نے بجٹ پیش کیا تھا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومتی بنچوں پر اسی حوالے سے  چہ  میگوئیاں  ہوتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…