پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چودھری کو سمجھائیں گے کہ کریز کے اندر کھیلے ورنہ ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ فردوس عاشق اعوان نے انتباہ کردیا

datetime 4  جون‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد میرا بھائی ہے وہ نو بال پر چھکے مارتا ہے، فواد چودھری کو سمجھائیں گے کہ کریز کے اندر کھیلے، کریز سے باہر نکل کر چھکے نہ مارے،اگلے سال کوشش ہو گی ملک میں ایک عید ہو، سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس سال ہمیں دیوار سے لگائے رکھا گیا۔

ماضی میں پنجاب میں ترقی کا سفر محدود کردیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے پنجاب کے دوسرے شہروں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مثبت اور منفی پہلو ملکی ترقی پر ضرور ا ثر انداز ہوتے ہیں۔سیاست میں مخالفت کا عنصر بہتری کی علامت سمجھتی ہوں۔ سیاسی سوچ اورانقلاب کا قلعہ ہے۔ سیاست میں جیتنے یا منتخب ہونے والا عوام کا نمائندہ ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منتخب وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو غلط القابات سے نہیں پکارنا چاہیے۔ کرسی آنی جانی چیز ہے، عہدے کی قدر اور عزت کی جانی چاہیے۔ ہم جمہوری سوچ والے ہیں۔ پتہ ہے کہ ووٹ کی عزت کیا ہوتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ عمران خان کوعوامی شعور اجاگر کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ ہم بھی انسان ہیں، کوتاہیاں ہم سے بھی ہو سکتی ہیں۔  انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ فواد میرا بھائی ہے وہ نو بال پر چھکے مارتا ہے، فواد چودھری کو سمجھائیں گے کہ کریز کے اندر کھیلے، کریز سے باہر نکل کر چھکے نہ مارے،اگلے سال کوشش ہو گی ملک میں ایک عید ہو، سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کی از سرنو تشکیل کی ضرورت ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخواہ سے آنیوالی شہادتوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔مزید برآں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بے کس اور بے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کرا کر 820 خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محض جرمانہ ادا نہ کرنے کی استطاعت پر قیدیوں کو عقوبت سے نجات دلانا اسلام کے احکامات پر عمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…