پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عید تنازعہ پر تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں میں ٹھن گئی،اپنے کام پر توجہ دو،شوکت یوسف زئی نے فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کھری کھری سنادیں 

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری حکومت اور علماء  کو ٹارگٹ نہ کریں، مفتی فواد کومشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں، مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کوایک عید کی کوششوں پراعتراض کیا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی فواد کومشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔

فواد چودھری حکومت اور علماء  کو ٹارگٹ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا۔ وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہترسمجھتے ہیں۔ مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگرایک دن پہلے والے روزہ ٹھیک تھا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے میں غلطی کی جس کی وجہ سے ایک دن تاخیر سے روزے شروع ہوئے، اب ازالہ کرتے ہوئے عید وقت پر منائی، خوشیوں بھرے تہوار کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائیگا۔شوکت یوسفزئی نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دو سے تین عیدیں ہوتی تھیں، حکومت کے اعلان کا مقصد صوبے میں ایک عید منانا تھا، مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوشش کی ہے صوبے میں ایک عید منائی جائے، پہلے فاٹا اور قبائلی علاقے اپنی اپنی عید مناتے تھے، افغانستان میں چاند نظر  آجاتا ہے، ہمیں نظر نہیں آتا، فاٹا میں چاند نظر  آجاتا ہے، ہمیں نظر نہیں  آتا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں چاند کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا، کسی نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی، ایک دن سعودی عرب عید ہے تو دوسرے دن پاکستان میں ہو، اس طرح کا میکنزم ہونا چاہیے، ا?ج سے 30، 40 سال پیچھے چلیں جائیں تو کونسے کیمرے تھے، ہمیں چاند کے معاملے پر ایک بات پر متفق ہونا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…