منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت پی آئی اے کی بحالی کے مشن میں کامیاب، قومی ادارے نے پھر کمائی شروع کردی، زبردست پیش رفت،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی آئی اے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم تقریباً ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دیکر گراؤنڈ کئے گئے اپنے ایک بوئنگ777کو دوبارہ مکمل بحال کر کے آپریشن میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بوئنگ 777 طیارے کی بروقت بحالی سے آمدہ حج آپریشن میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

یہ ہمارے لئے عید کا تحفہ تصور کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اللہ کریم کی مہربانی سے ہم اپنے ایک اورگراؤنڈ کئے گئے طیارے ائر بس A320 کی مکمل بحالی میں کامیاب ہو جائیں گے اور انشاء اللہ جون کے مہینے میں یہ طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو جائے گا۔عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمارااصل مقصد مسافروں کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ آمدن میں اضافے کے لئے بنیادی طور پر مسافروں اور کارگو کی جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانا ہے۔ ہماری آمدن میں اضافے کی بنیادی وجہ پروازوں کے شیڈول میں 90 فیصد تک کی بہتری اور سیٹ فیکٹر 85 فیصد سے زائد ہونا ہے۔ ہم نے اپنی سروس کے معیار میں بہتری کے لئے طیاروں کے کیبن کی ازسر نو تزئین و آرائش، خوش اخلاق و خوش گفتار کیبن کریو، کھانے کے معیار میں بہتری سپلائی چین مینیجمنٹ میں بہتری اور انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشن کے درمیان بہتر اورمربوط رابطہ جیسے عوامل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آمدن میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ پہلی دفعہ طیاروں میں ”لیگ سپیس‘یا بلک ہیڈ‘ والی کشادہ نشستوں کو سفارشی طور پر مختص کرنے کی بجائے عام پبلک کے لئے فروخت کے لئے پیش کیا ہے اور الحمدُ للہ اس کو سراہا جا رہا ہے۔ہمارے اس اقدام سے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں 10 ملین روپوں کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ہے۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ اس مد میں سالانہ آمدن میں 220-250 ملین روپوں کا اضافہ ہو گا۔

اسی طرح کارگو کے شعبے پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے جس کا ہماری کل آمدن میں ایک مناسب حصہ ہے لیکن ماضی میں اس پر توجہ نہیں دی گئی اور اب ہمارے اقدامات کے نتیجے میں الحمدُ للہ مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ بیرون ملک کارگو کے سامان کی ترسیل کا وزن 80 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ اس سے پہلے 50-55 فیصد تک جمود کا شکار تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل اور کم ایندھن خرچ کرنے والے باکفایت طیارے بھی حاصل کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے جن سے نئے مقامات کے لئے پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

یہ میرا یقین ہے کہ اگر ہم سب ایمانداری سے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پی آئی اے نئی بلندیوں کو نہ چھو سکے۔ آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہم نے حفاطتی معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اخراجات میں بچت کے اقدامات بھی اٹھائے ہیں جن کو پی آئی اے میں نمایاں طور پر سراہا گیا ہے۔ ہماری ان کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ان عناصر سے بھی نپٹنا ہو گا جو پی آئی اے کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چا ہتے۔ ہم پی آئی اے کی بہتری کے لئے درست سمت میں گامزن ہیں اور اس سمت میں یہ سفر جاری رہے گا۔ئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ میں پوری قوم کو قومی ائر لائن کی ترقی کی واضح طور پر نظر آنے والی کامیابیوں پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ ہم اس سمت میں مزید محنت اور جانفشانی سے اپنے بہتر مستقبل کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…