منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا ، دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں:عمران خان او آئی سی اجلاس میں وکیل بن کر ابھرے،دل جیت لئے

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر

کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…