اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہہم خڑکمرچیک پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کرتے ہیں اور بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی بھی مذمت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کا راؤانوار کو بہادر بچہ کہنے اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خڑکمرچیک پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کرتے ہیں اور بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی بھی مذمت کرتے ہیں،
پیپلز پارٹی کا راؤانوار کو بہادر بچہ کہنے اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار ہے،بلاول بھٹو زرداری کی سیاست شہیدوں کے خون پر ہے بلاول بھٹو کا دوہرا معیار ہے، انہوں نے کہا کہخزانہ لوٹنے والے پٹرولیم قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر گناہ بخشوانا چاہتے ہیں، اگست سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات پر60 ارب روپے کی سبسڈی دی جاچکی ہے،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی سیاست کر رہی ہے اپوزیشن رہنما عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کررہے ہیں اقتدارِ کے بھوکے عوام کے سچے ہمدرد ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ لانچیں، گھر، پاپڑ اور ریڑھی والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرتے تو ملکی معیشت مستحکم ہوتی، کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہی۔اپوزیشن رہنماوں کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا جبکہ قوم کے بچوں کو تاریکی میں جھونک دیا گیا، لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کے درد میں بیان دینا مذاق ہے ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ“مال بچاؤ تے جلدی جلدی نس جاؤ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہ اہے کہ فواد چوہدری کا اپنا نقطہ نظریہ ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی جنہوں نے 22,22 سال کام کیا ہے کیا انہیں نظر انداز کر دیا جائے اگر پارٹی سے کوئی مشورہ دیتا ہے تو مداخلت یہ سوچ چھوٹی ہے اور تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے