اسلام آباد(سی پی پی) مختلف شہروں سے نئے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ۔ نمونے کراچی اور لاہور سمیت 6 بڑے شہروں سے لیے گئے۔مذکورہ شہروں میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔کوئٹہ کے ریلوے پل اور طاس آباد کے علاقوں میں سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدر آباد میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، راولپنڈی میں صفدر آباد اور پشاور کے شاہین ٹائون کے سیوریج
میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔لاہور میں آٹ فال ایف، جی، ایچ کے سیوریج میں جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ، چکورا نالہ اور کورنگی نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔رواں برس اب تک ملک میں 20 پولیو کیسز سامنے آچکے۔ سب سے زیادہ کیسز پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے، 3، 3 پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔