لاہور(سی پی پی )محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کردی،محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اجازت طلب کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش
کردی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اجازت طلب کرلی ،ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال تنخواہ اورپنشن پر 530 ارب خرچ ہوں گے،تنخواہوں کی مدمیں 320 اورپنشن پر 210 ارب کی ادائیگی ہوگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے مالی حالات میں 10فیصداضافہ ہوسکتاہے۔