جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے اسے نہیں بنا سکے،معاشی بد حالی کے باعث حکومت کی کامیابیاں نظر انداز ہو گئیں، جہانگیر ترین کھل کربول پڑے

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ معاشی بد حالی کے باعث حکومت کے اچھے کام اور کامیابیاں بھی نظر انداز ہو گئی۔ بجلی چوروں سے 58 ارب روپے اکھٹے کئے، 80 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری روک دی جبکہ 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے اسے نہیں بنا سکے عثمان بزدار تجربے کے ساتھ ساتھ بہتر کام کر رہے ہیں

کارکردگی نہ دیکھانے والوں کو تبدیل کرنے میں وزیراعظم عمران خان دیر نہیں لگاتے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ہم مسائل میں گرے ہیں غیر یقینی صورتحال نے ہمیں یہاں تک پہنچایا معاشی بہتری کے لئے اکنامک ٹیم تبدیل کی، تبدیلی کے نتائج نظرآ رہے ہیں۔ نئی ٹیم کے آنے سے ہم غیر یقینی صورتحال سے نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ معاشی خرابی کے باعث ہمارے اچھے کام بھی چھپ گئے موجودہ حکومت نے بجلی چوروں سے 58 ارب روپے اکھٹے کئے 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر کے قابل عمل بنایا جبکہ پاکستان میں 80 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری روک دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی پر نجی شعبے کے 470 ارب روپے کے واجبات ہیں کوشش ہے کہ جون 2020 تک گردشی قرضہ ختم کر دیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین عمران خان کے توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے جو بھی توقعات پر پورا نہیں اترے کا اسے تبدیل کر دیا جائے گا کارکردگی نہ دیکھانے والے کو ہٹانے میں وزیراعظم عمران خان دیر نہیں لگائیں گے پنجاب میں بلدیاتی قانون پاس ہونا تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی ہے عمران خان اپنی مرضی کے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں لگا سکے تا ہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار تجربے کے ساتھ ساتھ بہتر کام  کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی معیشت کے کام بے لگام تھے سخت فیصلے کر کے  معیشت کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کراچی کے حوالے سے کئے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھاری رقم اکھٹی کی جا سکتی ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاا حساس ہے بجٹ میں غریب طبقے کے لئے سبسڈی رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…