ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کوتو چھٹی والے دن بھی ضمانت مل جاتی ہے لیکن۔۔۔!!! میری ماں کا جنازہ گھر میں تھا اورمجھے کتنے سال قید کی سزاہوگئی؟وزیر ریلوے پھٹ پڑے

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن عید کے بعد باہر نکلے انہیں لگ پتہ جائے گا ،اگرانہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے اپوزیشن اتحاد ایک گھنٹہ میں ختم ہو جائے گا،عمران خان چوروں کی بھل صفائی کر رہا ہے ،شریف برادران مر جائیں گے لیکن لوٹ مار کا پیسہ واپس نہیں کریں گے لیکن آصف زرداری میں حوصلہ ہے اور اس سے طریقے سلیقے سے لے رہے ہیں ۔

اگر انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو گی اور سب سے پہلے شوگر مافیا، آٹا چور اور منی لانڈرنگ کرنے والے اس کی زد میں آئیں گے اور مارے جائیں گے ، کراچی سرکلر ریلوے سے تجاوزات ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ نے پندرہ روز کی مہلت دی ہے لیکن اس میں ایک مہینہ لگے گا ،عید الفطر پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، میں گریڈ 20اور21کے افسر وںسے مایوس ہوگیا ہوں اور نچلے گریڈ کے افسران کو ذمہ داری دے رہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے ، ڈالر اوپر گیا ہے ، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن سابقہ حکمرانوں نے یہ سارا گند کارپٹ کے نیچے چھپا کر رکھاہوا تھا اور ہم نے فرنٹ فٹ پر آکر چھاتی پر الزام لیا ہے ۔ پی ٹی آئی والے کہتے تھے تین ماہ میں حالات ٹھیک ہو جائینگے لیکن میں یہ نہیں کہتا اور اس وقت بھی کہا تھاکہ کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہے ۔ مہنگائی ،ڈالر کے اوپر جانے اور سارے گند کا منبع نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کوتو گھر سے اور چھٹی والے دن ضمانت مل جاتی ہے لیکن میری ماں کا جنازہ گھر میں تھا اور مجھے سات سال کی سزا ہو گئی ۔

انصاف نہ ہوا تو پھر ملک میں خانہ جنگی ہو گی اور شوگر مافیا ، آٹا چور اور منی لانڈرنگ کرنے والے سب سے پہلے اس کی زد میں آئیں گے اور مارے جائیں گے ۔ عمران خان فرنٹ فٹ پر آ کر مقابلہ کر رہے ہیں حالانکہ ہم بھی اس گند پر ٹوکرا رکھ سکتے تھے لیکن ہم نے یہ ٹوکرا اٹھایا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان چوروں اورڈاکوئوںآصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف او ر حمزہ شہباز کی بھل صفائی کر رہا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ قوم کے مسئلے حل ہوں لیکن دشواریاں ہیں ۔

اپوزیشن عید کے بعد باہر نکلے انہیں لگ پتہ جائے گا،اگر انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے تواپوزیشن اتحاد ایک گھنٹہ میں ختم ہو جائے گا۔یہ قوم کو بتائیں چالیس سال کے چور اور ڈکیت ان حالات کے ذمہ دار ہیں یا نو ماہ میں حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے والوں پر اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ سیاسی جماعتیں تحریک چلاتی ہیں لیکن یہ عوام کو بتائیں مہنگائی کیوں ہوئی ہے اور کس کی کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس دو آپشن ہیں کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے دے یا فرنٹ فٹ پر مقابلہ کرے ، عمران خان چوروں کو این آر او نہ دے گا ، کچھ چور بڑے سمارٹ، پیچیدہ ہیں اور لندن میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں ،میں آپ کو بتایا تھاکہ ایسا چور بھی ہے جو منسٹر انکلیومیں تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر بیٹھا تھا اور اب آصف زرداری بھی اسی لائن میں لگا ہوا ہے ،عمران خان پھر کیا کرے ؟۔ شریف برادران مر جائیں گے لیکن لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے لیکن آصف زرداری شاید دیدے کیونکہ اس میں حوصلہ ہے اور اس سے طریقے سلیقے سے لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک نہیں دو اے سی لگا کر دینے چاہئیں کیونکہ ان کی دولت کسی کام نہیں آنی بلکہ ان کی اولاد ان کے کام نہیں آرہی ۔شیخ رشید نے بتایا کہ عید الفطر پر اس سے پہلے دو خصوصی ٹرینیں چلتی تھیں لیکن امسال پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ خیبر میل ، جعفر ایکسپریس ، پاک بزنس اور تیز گام کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ دے رہے ہیں تاکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بوجھ کم ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ مسافروں کی تعداد میں ساٹھ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور آمدنی پانچ ارب روپے بڑھی ہے ۔

پندرہ جون کو وزیر اعظم عمران خان لاہور میں سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ۔ ایم ایل ون کا پی سی ون تیار ہے اور ایم ایل ٹو کیلئے بھی غیر ملکی دلچسپی لے رہے ہیں جس میں ایف ڈبلیو او کے علاوہ ترکی اور روس شامل ہیں ۔ کرپشن سے پاک حکومت ہونے کی وجہ سے ملک میں غیر سرمایہ کاری آرہی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ دس روز میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ ریل کاروں میں ہائی ٹی کیلئے ٹینڈر طلب کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو کم قیمت پر سہولت دی جا سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنز پر ایک ہزار سٹالز بنانے جارہے ہیں جس سے ریلوے کی آمدن بڑھے گی ، اس میں بیوائوں اور شہیدوں کے ورثاء کا بھی کوٹہ ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریل کاپ کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں کیونکہ ایم ایل ون کے بعد ہمارا اپنا کوئی ادارہ ہونا چاہیے جس میں براہ راست پیسہ آ سکے ۔ ٹریک کی دیکھ بھا ل کے معاملات کو آئوٹ سورس کرنے جارہے ہیں ۔ اب لاہور ہیڈ کوارٹرمیں دو روز بیٹھا کروں گا ۔ بدھ کے روز ٹرین کے ذریعے سکھر جائوں گا اور سوموار کے روز کے سی آر سے تجاوزات ہٹانے کا جائزہ لینے کیلئے ٹرالی کروں گا ۔

سپریم کورٹ نے ہمیں پندہ دن میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے لیکن اس کے لئے ایک مہینہ لگے گا ۔ ہم ایک مہینے میں کے سی آر سے ساری تجاوزات ختم کر کے سندھ حکومت کو دینے کو تیار ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے ۔ ستر سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں او رسپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انہیں پندرہ روز میں کلیئر کرائیں ، کم از کم وزیر کے ساتھ بھی تو ہمدردی کریں ۔ ہم ایک عدالت سے نکلتے ہیں تو دوسری عدالت بلا لیتی ہے اور وہاں سے تیسری ، ایک دن ای سی سی اور ایک دن کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے اور ہفتہ پورا ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کا وزیر ہوں جہاں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے وہاں غریب کو سہولت دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تسلیم کرتاہوں کہ چار ٹرینیں خسارے میں ہیں۔ انہوںنے نیب زدہ افسر کی تعیناتی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں،کسی کرپٹ افسر پر نوازشات نہیں ،گریڈ بیس اور اکیس کے افسروں کو کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں اور یہ کام نہیں کرتے او رمیں ان سے مایوس ہوگیا ہوں ، نچلے گریڈ کے افسروں کو ذمہ داری دے رہا ہوں اور شاید اس میں بھی ناکام ہو جائوں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…