پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

یہ ہے پاکستان میں انصاف کا نظام ! پان فروش کو 5دن قید کی سزا، رہائی 6سال بعد نصیب ہوئی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 دن قید کی سزا پانے والے پان فروش کو چھ سال بعد رہائی ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پان والے کو پرائس مجسٹریٹ نے 5 دن قید کی سزا سنائی تھی۔ 5 دن قید کے خلاف اپیل کے فیصلے میں چھ سال لگ گئے۔ جس کے بعد گذشتہ روز سیشن کورٹ لاہور نے غلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر معافی مانگتے ہوئے 5 دن قید کے خلاف اپیل پر 6سال بعد ملزم باعزت بری کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی

سماعت کے دوران کہا کہ عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتی۔ ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سپیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون 5 دن قید سنائی، جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں۔سیشن کورٹ نے سپیشل مجسٹریٹ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مستقبل میں اہل افسران کو سپیشل مجسٹریٹ لگایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…