بلاول کا مریم نواز کو زرداری ہائوس میں ہونیوالے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے ٹیلی فون ،جانتے ہیں آگےسے ن لیگ کی نائب صدر نے کیا حیران کن جواب دیا؟

18  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو کل اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنمائوں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاؤس میں کسی اجلاس میں شرکت کریگی۔( ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق بیرون ملک دورے کے باعث شرکت نہیں کریں گے تاہم جماعت اسلامی کا وفد پی پی کے افطار میں جائیگا۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے انہیں اور مسلم لیگ ن کو اتوار کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرلیا۔

بلاول بھٹو نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل بھی فون کرکے انہیں افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنمائوں کو ایک پیج پر لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں عوامی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔مسلم لیگ (ن )کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شرکت کریگا۔مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد میں حمزہ شہباز اور دیگر سینئر رہنما بھی شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…