اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

 پراپیگنڈا جھوٹا ہے، چینی شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، 2پاکستانی لڑکیوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے دی 

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) چینی مردوں کے ساتھ پاکستانی لڑکیوں کی شادیوں کا اسکینڈل  میں دو پاکستانی خواتین نے لاہور ہائیکورٹ کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے یہ فریاد کی کہ ہمیں اپنے چینی شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔دونوں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں 7 مئی کو اس وقت جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا جب وہ اپنے شوہروں کے ساتھ چین روانہ ہو رہی تھیں۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ اپنے چینی شوہروں کے ہمراہ خوش ہیں اور چین کے شہریوں  کے خلاف پراپیگنڈا جھوٹا ہے،

اپنے شوہروں کے ساتھ چین نہ جانے دینا آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی  ایک موکلہ نے لی یانگ چینگ نامی چینی شہری سے 25 جنوری  جبکہ دوسری موکلہ  نیچینی شہری زو شو فینگ سے مسیحی قوانین کے تحت 18 جنوری کو شادی کی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے7 مئی کو چین جانے والے جہاز سے چینی شوہروں کے ہمراہ انہیں آف لوڈ کر دیا۔وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے کئی گھنٹے ہوائی اڈے پر انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا، چینی شوہروں کے ساتھ جانے سے روکا اور شوہروں کو بیویوں کے بغیر  زبردستی چین بھجوا دیا گیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں۔ پاک چین دوستی کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پاک چین باشندوں کی آپسی شادیوں کے خلاف مہم چلائی چلائی جا رہی ہے۔درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو انہیں اور انکے چینی شوہروں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے اورپاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم بھی  دیا جائے۔جسٹس سردار نعیم احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزارت خارجہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔عدالت  نے چینی باشندوں سے شادی کرنے والی مسلمان اور مسیحی لڑکیوں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست  کی سماعت  کے بعد  پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…