پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

 نواز شریف کے  لندن جانے کے 80فیصد معاملات طے پا گئے،پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی،    تحریک میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ 

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام   آباد (آن لائن)  عید الفطر کے بعد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممکنہ طور پر حکومت کیخلاف  چلائی جانے والی تحریک  کے اعلان کے بعد  مسلم لیگ (ن)  میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں،سینئر رہنماؤں  کی  رات گئے  مشاورت کے بعد  تحریک میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے  جبکہ دوسری جانب  میاں محمد نواز شریف  نے بھی  ایسا کوئی عندیہ نہیں دیا   بلکہ یہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ازخود نوٹس پر  مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم کا شاخسانہ ہے۔

انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے نواز شریف سے ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ نواز شریف نے عید الفطر کے بعد  حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے  تو دوسری جانب  خواجہ آصف نے فوری طور پر  اس بیانیے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نواز شریف نے ایسی کوئی بات نہیں کی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی مبینہ طور پر  حکومت  کیخلاف تحریک چلانے کے اتفاق  اور بیانیہ  منظر عام پر آنے سے  نواز شریف کو  ایک بار پھر شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ان کے نزدیک نواز شریف عید سے دو دن قبل یا بعد میں لندن جانے والے ہیں  اور اس معاملے میں  ان کی 80فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں  جبکہ دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت خواجہ سعدرفیق خواجہ آصف، رانا تنویر و دیگر  نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے حق میں نہیں ہیں  اور ان کا خیال ہے کہ  حکومت کو اگر ڈی ریل کردیا گیا تو ہوسکتا ہے کہ  جمہوریت دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے  ادھر  پاکستان تحریک انصاف کے ایک سیئنر رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  اور  پاکستان مسلم لیگ نواز  کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں کسی بھی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا  کیونکہ نواز شریف نے باہر جانا ہے اور آصف علی زرداری نے ابھی ڈیل کرنی ہے دونوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں  اور وہ ان سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سب جانتے ہیں کہ  حکومت کو گرانا تو دور کی بات ہے پھر الیکشن لڑنا بھی بڑی دور کی بات ہوگی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…