جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش، ڈنمارک نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا رہی ہے۔ حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔

ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی پٹرولیم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں تلاش اور پیداوار کے  نئے  بلاکس نیلام نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد سے 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ندیم بابر نے کہا کہ تیل اور گیس کی دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں دس سے پندرہ بلاکس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پانچ مقامی ریفائنریاں صرف بارہ ملین ٹن کی پٹرولیم مصنوعات پیدا کر رہی ہیں جبکہ سالانہ طلب 25 ملین ٹن ہے۔معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ حکومت تیل کی نقل وحرکت کے لیے آف روڈ ذرائع استعمال کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈنمارک پاکستان میں ہوائی ٹربائن لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا رہی ہے۔ حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…