ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

شہبازشریف کب واپس آئیں گے؟ ن لیگ نے اعلان کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی معاشی ترقی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں، شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی ان کی جلد واپسی ہو گی،ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے مسلم لیگ ن عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی لئے 20 مئی کو پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں عید الفطر کے فوری بعد حکومت کے خلاف احتجاج یا تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اس اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت ساری قیادت شریک ہو گی۔ اسلام آباد میں مریم نواز کی بلاول بھٹو سمیت کسی اپوزیشن رہنما کے ساتھ فی الحال ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد اب خود پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہمارے دور میں ہو جانی چاہیئے تھی لیکن اس دور میں 19، 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی کے خاتمے اور شرح نمو میں بڑھوتی ہماری ترجیحات تھیں جس کی وجہ سے نیب قوانین کی تبدیلی نہیں کی جا سکی۔ مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کو پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی، وہ نبھائیں گی۔ اس سے پہلے بھی مریم ملک و قوم اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کھڑی ہوئی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پہلے نواز شریف  اور شہباز شریف سے خائف تھی اور اب وہ مریم نواز سے خائف ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی معاشی ترقی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں، شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی ان کی جلد واپسی ہو گی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تنظیم نو گراس روٹ لیول تک کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…