اسلام آبا د(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالرکی قیمت میں 18.5 روپے کا اضافے ہوا اور انٹربینک ڈالرریٹ 128 روپے سے146.5 کا ہو گیا ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں ڈالرکی قیمت میں 26 روپے کااضافہ کیا تھا اور ڈالر 96 روپے سے122روپے تک پہنچ گیا تھا۔ افتخار درانی نے گزشتہ ادوار کے دالر ریٹ پیش کر دئیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالرکی قیمت میں 18.5 روپے
کا اضافے ہوا اور انٹربینک ڈالرریٹ 128 روپے سے146.5 کا ہو گیا ہے جبکہ نگران حکومت میں انٹربینک ڈالرریٹ 6 روپے مہنگا ہوا تھا اور قیمت 122روپے سے128 تک گئی تھی،ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں ڈالرکی قیمت میں 26 روپے کااضافہ کیا تھا،ن لیگ کے دورمیں انٹربینک ڈالرریٹ 96 روپے سے122روپے تک گیا تھا،پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ڈالرکی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور انٹر بینک میں ڈالرریٹ 64 روپیسے96 روپے تھا۔