کوئٹہ(آن لائن) ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن میں دہشت گردوں کا خفیہ تربیتی کیمپ تباہ کردیاگیا اور کیمپ سے دو خودکش جیکٹس 7 سب مشین گن‘ آئی ای ڈی‘ 60 کلودھماکہ خیز مواد‘ راکٹ لانچرز‘ اینٹی ٹینک مائنز‘ ڈیٹونیٹر‘ 12 ہینڈگرنیڈ اور ایک تیار شدہ بم بھی برآمد کر لیا گیا آپریشن 14 گھنٹے کے طویل دورانیہ تک جاری رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو میڈیا کے
سامنے لانے کے موقع پر بتایا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کابو کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف 14 گھنٹے طویل دورانیہ تک آپریشن جاری رہا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گردوں کو مار دیا گیا جن کی شناخت کے لئے نادرا سے مدد مانگ لی گئی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا کیمپ میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی۔