پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کیخلاف درخواست پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک  رضا باقرکی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں لکھاکہ درخواست پر سماعت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ درخواست گزار درخواست کے قابل سماعت ہونے اور عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے لکھاکہ درخواست گزار گورنر اسٹیٹ بینک،مشیر برائے خزانہ کی دوہری شہریت سے متعلق ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔دوران سماعت درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے کہا تھا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرنے سے پہلے ہی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،دونوں کی تقرری سے متعلق جو جو عدالتی حکم نامے پیش کیے فیصلے میں ان کا تذکرہ کیا جائے۔جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ذہن بنا لیا ہے اگر ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہوتی ہے تو آپ سپریم کورٹ بھی ان کی تقرری کو چیلنج کریں گے؟۔اس پر مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ بالکل میں سپریم کورٹ میں بھی ان کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کروں گا۔درخواست گزار نے کہاکہ حفیظ شیخ اور باقر رضا ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ملازم رہے ہیں،کسی بھی بینک کے افسر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر کیسے لگایا جاسکتا ہے؟۔وزیر اعظم کے مشیربرائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی حیثیت وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور فنانس ایڈوائزر برائے خزانہ دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ دوہری شہریت کے حامل کسی بھی شخص کو اہم عہدہ نہیں دیا جا سکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ فناس ایڈوائزر وزیر اعظم برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقریری غیر قانونی قرار دیکرانہیں کام کرنے سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…