ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کی جانب سے چار ارب روپے منافع کمانے کا دعویٰ اس وقت دھرے کا دھرا رہ گیا،ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کا چیک باؤنس 

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے چار ارب روپے منافع کمانے کا دعویٰ اس وقت دھرے کا دھرا رہ گیا جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریلوے کی جانب سے بھیجا جانے والا چیک باؤنس کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کا چیک بھیجا گیا تھا جو باؤنس ہوگیا۔

پاکستان ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کا چیک ایچ بی ایل کے توسط سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھیجا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ریلوے لاہور ڈویڑن میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین گزشتہ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے گھروں میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں چولھے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔بتایاگیا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کیرج ملازمین کو بھی ٹی اے ڈی کی مد میں کی جانے والی ادائیگیاں بھی بند ہیں۔ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ  کیا کہ اس وقت بھی ریلوے کے اکاؤنٹ میں 432 ملین روپے کی خطیر رقم موجود ہے مگر اس کے باوجود غریب ملازمین کی تنخواہ کا چیک باؤنس ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر ریلوے کے متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں بات کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے چار ارب روپے منافع کمانے کا دعویٰ اس وقت دھرے کا دھرا رہ گیا جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریلوے کی جانب سے بھیجا جانے والا چیک باؤنس کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کا چیک بھیجا گیا تھا جو باؤنس ہوگیا۔پاکستان ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کا چیک ایچ بی ایل کے توسط سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھیجا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…