جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) ن لیگی رہنما حمزہ شہبازنے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،نیا زی صاحب کی طرح بھی ڈالر بھی کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا، تبدیلی حکومت ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا۔ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے ، عمران نیازی نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیازی صاحب معیشت میں بھی ’بی آر ٹی‘ ماڈل فالو کررہے ہیں، ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، نالائق اور نااہل نیازی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ، ملکی معیشت اور اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا۔ نیازی صاحب نے خود ’آئی ایم ایف‘ سے ہاتھ ملالیا اورخود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی۔عوام کے ساتھ ہیں ملک وقوم کی تباہی پر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔رہنما نون لیگ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں رہی، بلکہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…