جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے سمندر میں کیکڑا 1 کنوئیں کی کھدائی مکمل، ایگزن موبل کمپنی نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کیکڑا ون میں طے شدہ 5 ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد 7ویں لائن انفلو میں تیل وگیس کی

مقدار کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔  کھدائی کرنے والی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق گہرائی میں ہائیڈرو کاربن کی موجودگی پائی گئی ہے اور ٹیسٹنگ کا عمل دو سے تین روز کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل وگیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کی تصدیق ہونے پرانفراسٹرکچر بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ ڈرلنگ کے منصوبے پر ایگزون موبل،ای این آئی، پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کام کررہی ہیں۔منصوبے کی ڈرلنگ پر 10کروڑ 13لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے جو کمپنیوں نے اپنے وسائل سے خرچ کئے ہیں۔ یہ کمپنی اس کنویں میں پچیس فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں، عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ انرجی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت پاکستان میں تین بی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے۔ کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہو سکتی ہے۔ایگزون کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے گیارہ جنوری 2019ء میں ڈرلنگ شروع کی گئی جو اب مکمل کر لی گئی ہے۔  پاکستان کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…