کراچی(این این آئی) پاکستان پربیرونی قرضوں کابوجھ تاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچا اور بیرونی قرضوں کاحجم 105 ارب ڈالرسے زائد ہوگیا، قرضوں میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پربیرونی قرضوں کے بوجھ پر مرکزی بینک نے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، پاکستان پربیرونی قرضہ تاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچا ہے۔اعداد و شمارکے مطابق ملک پر بیرونی قرضوں کاحجم 105 ارب ڈالرسے زائد ہوگیا، قرضوں میں 11 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
جبکہ گزشتہ سال جون میں بیرونی قرضوں کاحجم 9525 کروڑڈالرتھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ملٹی اوربائی لیٹرل ڈونرز کی جانب لئے گئے قرضے اضافے کاباعث ہیں، بیرونی قرضوں کاحجم جی ڈی پی کا 38.8 فیصدہوگئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان قرضوں میں پیرس کلب، یوروسکوک بانڈز،آئی ایم ایف قرضہ اوردیگرشامل ہیں جبکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے 5ارب 80کروڑ ڈالرادا کرنے ہیں، پاکستان ایک بار پھرآئی ایم ایف سے قرضہ لیاہے جس کاحجم 6ارب ڈالرہے۔