کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف سے پروگرام کے بعد ڈالر مسلسل بے قابو ہوتا جا رہا ہے، معاشی ماہرین نے حکومت کو موجودہ صورتحال پر واضح پالیسی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈالر کا انٹربینک مارکیٹ میں بڑھنا خطرناک ہے۔ہرمعاشیات ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ ڈالر کا انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ جانا الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو صورتحال پر پالیسی بنانا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی ہے،حکومت کو کوئی واضح حکمت عملی سامنے لانا پڑے گی۔معاشی امور کے ماہر مزمل اسلم
نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھے گی۔فاریکس ڈیلر ملک بوستان نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنے تک روپے کی قدر مستحکم ہونے کا امکان نہیں ہے، رواں سال کے آخر تک روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے زائد ریٹ پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ڈالر کی اڑان جاری ہے۔