بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

مزید تین شہروں میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم شروع ، درخواستیں کب سے طلب کی جائینگی؟اعلان کردیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پنجاب کے تین مزید شہروں لیہ، بھکر اور قائدآباد (ضلع خوشاب) میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اگلے چند روز میں اس حوالے سے عوام سے درخواستیں طلب کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی زیرصدارت پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیاگیا۔ ڈی جی پھاٹا لیاقت چٹھہ اور دیگر اراکین اجلاس میں شریک تھے۔ میاں محمودالرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ان تینوں شہروں میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیرکے آغاز کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس کے دوران لاہور میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی مجوزہ سائٹس کے حتمی انتخاب کیلئے ایک 6رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو تمام مجوزہ سائٹس کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، مزیدبراں پدری ضلع راولپنڈی میں نئے شہر کے قیام کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کیلئے بھی کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا۔ یہ دونوں کمیٹیاں ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہاکہ پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد بلایاجائے گا تاکہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجاسکے۔ انہوں نے پھاٹا حکام کو ہدایت کی کہ پھاٹا بائی لاز میں ترامیم کے کام کو جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس ضمن میں عوام اور بلڈرز کو ریلیف فراہم کیاجاسکے۔ اجلاس کے دوران نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے ملتان پراجیکٹ کے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…