لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں؟ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نیب کی کارکردگی پر برہم

16  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ایک بارپھرنیب حکام کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں ملزمان شفقت علی شاہ، حمیداللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر نیب کراچی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ملزمان کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی؟،کیس کے تفتیشی افسر عدالت کو جواب دینے میں ناکام رہے۔اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزمان نے بینک اکائونٹس خالی کردیئے تو آپ نے ان کی جائیداد نیلام کیوں نہیں کی،لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کے جواب نہ دینے پر ڈائریکٹر نیب کراچی شہزاد امتیاز کو روسٹرم پر طلب کیا اور استفسار کیا کہ آپ جو ملزمان کو کال اپ نوٹس بھیجتے ہیں وہ کون بناتا ہے؟آپ کوبنانا آتاہے؟جس پر نیب ڈائریکٹر شہزاد امتیاز نے عدالت کو بتایا کہ کال اپ نوٹس تفتیشی افسر بناتا ہے، عدالت نے نیب ڈائریکٹر شہزاد امتیاز کے کال اپ نوٹس نہ بنانے پر حیرانی کا اظہار کیا۔عدالت نے نیب ڈائریکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ 16سال سے نیب میں کام کررہے ہیں اور اپنی کارکردگی دیکھیں،بعد ازاں عدالت کی کمرہ عدالت میں نیب کے ڈائریکٹر سے کال اپ نوٹس بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ہمیں آپ کراچی کا ایک کوئی بھی کال اپ نوٹس دکھائیں جس میں ملزم کے خلاف تمام الزامات ہوں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر نیب تیاری کے ساتھ عدالت آئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…