اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کو عمران خان نے نہیں بلکہ ن لیگ کے کس رہنما نے جیل میں ڈالا؟مراد سعید نام سامنے لے آئے

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، منطق مانی جائے تونوازشریف کوشاہدخاقان نے جیل میں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ مجرم کوسیاسی رہنماپیش کرنیکی کوشش میں ناکامی ہی ملے گی، پرویز رشید روز اول سے کسی غلط فہمی کاشکارہیں، قوم نوازشریف کی وارداتوں سے غافل نہیں۔وزفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے۔مراد سعید نے کہا نوازشریف پرسارامقدمہ خودمسلم لیگ ن کے دوراقتدارمیں چلا، منطق مانی جائے تونوازشریف کوشاہدخاقان نے جیل میں ڈالا، ڈان لیکس کے موجدبتائیں عمران خان نےنوازپرکون سا مقدمہ کیا۔ان کا کہنا تھا شریف برادران کی جرات وبہادری کامظاہرہ قوم دیکھ رہی ہے، نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیںوزیرمواصلات نے کہا شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیرکاعمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری کے بجائے قوم اصول،نظرے کی سیاست چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…