اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عوامی عہدوں پر فائز افسران اور حکمران ذاتی استعمال کی اشیا قومی خزانے سے نہیں خرید سکتے‘لاہور ہائیکورٹ کا حکم

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کے ذاتی استعمال سے روکتے ہوئے درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا اورو فاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت کیلئے 23 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس آمین الدین خان نے لائرز فائونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سرکاری خزانہ عوام کی امانت، عوامی فلاح کیلئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، حکمران اور افسران سرکاری خزانے کے امین ہوتے ہیں، حکمران اور افسران سرکاری خزانے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، یہاں تک کہ قائد اعظم نے سرکاری اجلاسوں میں چائے فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کیا، حکمران اور افسران سرکاری پیسے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کے ذاتی استعمال سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عوامی عہدوں پر فائز افسران اور حکمران ذاتی استعمال کی اشیا قومی خزانے سے نہیں خرید سکتے، حکمران اور افسران سرکاری خزانے سے ایک کپ چائے کے برابر رقم ذاتی استعمال کیلئے خرچ نہیں کرسکتے۔عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت کیلئے 23 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…